بولان قدرتی جنگلات کی بے دریغ کٹائی، ٹمبر مافیا سرگرم، حکام خاموش

بولان قدرتی جنگلات کی بے دریغ کٹائی، ٹمبر مافیا سرگرم، حکام خاموش

بولان قدرتی جنگلات کی بے دریغ کٹائی، ٹمبر مافیا سرگرم، حکام خاموش

بولان (جہان امروز- نیوز) قدرتی جنگلات کی اندھا دھند کٹائی جاری ہے اور حکام کی خاموشی نے ٹمبر مافیا کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند برسوں سے افغان مہاجرین اور مقامی افراد پر مشتمل ٹمبر مافیا نے بولان کے قدرتی جنگلات کو نشانہ بنایا ہوا ہے۔

زیرِ مشاہدہ مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھاری تعداد میں درخت کاٹ کر ٹریکٹروں میں بھر بھر کر لکڑیاں لے جائی جا رہی ہیں، جبکہ کسی قسم کی روک ٹوک نظر نہیں آتی۔ عینی شاہدین کے مطابق متعدد ٹریکٹروں پر رجسٹریشن نمبر بھی موجود نہیں تھا۔

محکمہ جنگلات اور ضلع کچھی، مچھ و ڈھاڈر کی انتظامیہ مبینہ طور پر اس غیر قانونی سرگرمی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ ماہرینِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ یہ جنگلات قومی اثاثہ اور قدرتی حسن کی علامت ہیں، جن کی بقا آئندہ نسلوں کے لیے ناگزیر ہے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ جنگلات اور متعلقہ انتظامیہ فوری کارروائی کرتے ہوئے اس غیر قانونی کٹائی کو روکے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

تازہ ترین خبریں اور بلوچستان سے متعلق اپڈیٹس کے لیے جہان امروز-نیوز کے واٹس ایپ چینل پر فالو کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔
https://chat.whatsapp.com/KLUZ6reQF1U91i6vSmkjZQ

اپنا تبصرہ لکھیں