وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، گوادر میں پانی و بجلی کے مسائل کے پائیدار حل کی ہدایت
کوئٹہ(جہان امروز-نیوز)گوادر میں پانی کی قلت اور برقی مسائل کے مستقل حل کے لیے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہفتہ کو اسلام آباد میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اجلاس میں گوادر کے آبی مسائل، موجودہ چیلنجز اور جاری اقدامات پر تفصیلی غور کیا گی
ا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ برقی عدم استحکام اور ایران سے بجلی کی بندش کے باعث گوادر میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کو بلا تعطل چلانے میں مشکلات درپیش ہیں انہوں نے کہا کہ خضدار سے گوادر ساوتھ ٹو نارتھ قومی گریڈ لائن کی درست منصوبہ بندی نہ ہونے کے سبب وولٹیج میں عدم استحکام رہتا ہے جس کا براہِ راست اثر پانی کی فراہمی پر پڑتا ہے وزیر اعلی نے بتایا کہ صوبائی حکومت گوادر کے پانی کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے اپنے وسائل سے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے تاہم خضدار تا گوادر نیشنل گریڈ لائن کا ازسرِنو جائزہ لے کر ضروری اصلاحات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاور ہاس اور جنریٹر کے ذریعے ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹ کو چلانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو پانی کی فراہمی میں رکاوٹ نہ ہو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اجلاس میں گوادر کے پانی اور برقی مسائل کے دیرپا اور پائیدار حل کی ہدایت کی انہوں نے حکم دیا کہ وفاقی وزیر پاور ڈویژن، منصوبہ بندی کمیشن اور متعلقہ سیکرٹریز 15 اگست کو گوادر پہنچ کر زمینی حقائق کا جائزہ لیں
وزیر اعظم نے مزید ہدایت کی کہ وزیر اعلی بلوچستان کی مشاورت سے گوادر کے شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام نے شرکت کی اور گوادر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں بلوچستان سے چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری پی ایچ ای محمد ہاشم غلزئی، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند، چئیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نور الحق بلوچ اور چئیرمین گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین خبریں اور بلوچستان سے متعلق اپڈیٹس کے لیے جہان امروز-نیوز کے واٹس ایپ چینل پر فالو کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔
https://chat.whatsapp.com/KLUZ6reQF1U91i6vSmkjZQ