ایمل ولی خان کا بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف قرارداد لانے کا اعلان
تمام جماعتیں عدالت میں مشترکہ طور پر ایکٹ کو چیلنج کریں گی، ایمل ولی خان
کوئٹہ(جہان امروز-نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف قرارداد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارلیمانی لیڈر کو فوری ہدایت دیتے ہیں کہ اسمبلی میں اس ایکٹ کی مخالفت میں قرارداد پیش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ صوبے کے مفادات کے منافی ہے، اس لیے تمام سیاسی جماعتیں مل کر عدالت میں اسے چیلنج کریں گی۔ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وسائل پر صوبے کے عوام کا حق ہے اور کسی بھی ایسے قانون کو قبول نہیں کیا جائے گا جو صوبائی خودمختاری اور عوامی حقوق کے خلاف ہو۔
تازہ ترین خبریں اور بلوچستان سے متعلق اپڈیٹس کے لیے جہان امروز-نیوز کے واٹس ایپ چینل پر فالو کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔
https://chat.whatsapp.com/KLUZ6reQF1U91i6vSmkjZQ