ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ پر بم دھماکا، 2 افراد زخمی پولیس

ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ پر بم دھماکا، 2 افراد زخمی پولیس

دھماکا آٹو پارٹس دکان کے سامنے ٹائم بم سے کیا گیا، تحقیقات جاری

جعفرآباد(جہان امروز-نیوز )ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ پر اولڈ چونگی کے قریب بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ایک آٹو پارٹس دکان اور کار شوروم کے سامنے ہوا، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکا ٹائم بم کے ذریعے کیا گیا، جبکہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔علاقہ مکینوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں