جعفر ایکسپریس کی کوئٹہ سے روانگی منسوخ کردی گئی

جعفر ایکسپریس کی کوئٹہ سے روانگی منسوخ کردی گئی

پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر روانہ، جعفر ایکسپریس 13 اگست کو پشاور اور 14 اگست کو کوئٹہ سے نہیں چلے گی‘ترجمان

کوئٹہ(جہان امروز -نیوز) بلوچستان میں گزشتہ روز دھماکے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے روانگی منسوخ کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، جعفر ایکسپریس 13 اگست کو پشاور اور 14 اگست کو کوئٹہ سے نہیں چلے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل 16 اگست کو کراچی سے کوئٹہ کے لیے چلے گی، گزشتہ روز سپیزینڈ کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر بم حملے کے بعد ٹرینیں منسوخ کی گئیں۔واضح رہے کہ متاثرہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ٹکٹ ریفنڈ کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ مستونگ کے قصبے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا کیا گیا تھا جس سے جعفر ایکسپریس کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، چار مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں