بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب، درجہ حرارت 25 سے 43 ڈگری کے درمیان

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب، درجہ حرارت 25 سے 43 ڈگری کے درمیان

کوئٹہ میں 37جبکہ سبی اور نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

ساحلی علاقوں گوادر اور جیوانی میں معتدل درجہ حرارت برقرار، محکمہ موسمیات کا مشورہ

کوئٹہ(خ ن )محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔زیارت میں درجہ حرارت 25، ژوب میں 36، سبی اور نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تربت اور چمن میں بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر اور جیوانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کوئٹہ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ گرم موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں