کوئٹہ حسن کالونی میں فائرنگ، دو افراد زخمی ملزم گرفتار

کوئٹہ حسن کالونی میں فائرنگ، دو افراد زخمی ملزم گرفتار

فائرنگ میں استعمال ہونے والا ہتھیار برآمد،گلزار کی حالت نازک، عبد الرحیم خطرے سے باہر، قانونی کارروائی جاری

کوئٹہ(جہان امروز -نیوز )حسن کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ ملزم اختر محرم، رہائشی خیزی چوک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے اپنے پستول کو چیک کرنے کے دوران اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گلزار شدید زخمی ہو گیا ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

گلزار کو پیٹھ میں گولی لگی ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔دوسرے زخمی عبد الرحیم کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے دونوں ٹانگوں میں گولی لگی ہے تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ایس ایچ اوخروٹ آباد نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول، دو کارتوس اور دو گولیوں کے خول برآمد کر لیے ہیں۔ قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں