مستونگ میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے قریب دستی بم سے حملہ

مستونگ میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے قریب دستی بم سے حملہ

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد دستی بم پھنک کرفرار ہوگئے

مستونگ (جہان امروز-نیوز )مستونگ میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے قریب دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے، دستی بم کمپلیکس کے قریب باغیچہ میں پھینکا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں