کچھی پولیس نے قیام پاکستان کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر 14 اگست یوم آزادی پر منعقد جشن آزادی کی تقریبات کے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے 14اگست یوم آزادی کا دن تاریخ ساز دن ہے بڑی جدوجہد اورخون کا نذرانہ دینے کے بعد انگریز سرمراج سے ہمارے اکابرین نے آزادی حاصل کی۔ ایس ایس پی کچھی رانا محمد دلاور
بولان(نامہ نگار/ رئیس فرحان جمالی)
*ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی کچھی رانا محمد دلاور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھی پولیس نے قیام پاکستان کی 78 ویں یوم آزادی کی سالگرہ کے موقع پر 14 اگست یوم آزادی پر منعقد جشن آزادی کی تقریبات کے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے 14اگست یوم آزادی کا دن تاریخ ساز دن ہے بڑی جدوجہد اورخون کا نذرانہ دینے کے بعد انگریز سرمراج سے ہمارے اکابرین نے آزادی حاصل کی وطن عزیز ہمیں ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے بعد ملا ہے اور ہمیں اپنے ملک کی قدر کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ ون ولینگ ہٹلربازی روڈ بلاکنگ ریسنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی 14 اگست کے دن دن بھر ہونے قومی اجتماعات تقریبات اور ریلیوں کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ ہوائی فائرنگ اور ہٹلر بازی سمیت کسی بھی غیر قانونی و غیر اخلاقی سرگرمیوں کو روکنے کے لیئے ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کو تشکیل دیا گیا ہے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی او ، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس آفیسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر کڑی نظر رکھی جائے اور مشتبہ گاڑیوں اور اشخاص کی مکمل چیکینگ کو یقینی بنایا جائے گا یوم آزادی کی تقریبات ریلیوں کے دوران ٹریفک کی روحانی یقینی بنانے کے لیئے مربوط ٹریفک پلان بھی تشکیل دیاگیا ہے۔