پیر پنجہ کے مقام پر دس گھنٹے ٹریفک جام،مرد خواتین اور بچے بزرگوں کو گرمی میں پریشان

پیر پنجہ کے مقام پر دس گھنٹے ٹریفک جام،مرد خواتین اور بچے بزرگوں کو گرمی میں پریشان

گزشتہ روز سندھ بلوچستان قومی شاہراھ بولان کے علاقے پیر پنجہ کے مقام پر دس گھنٹے ٹریفک جام رہی مرد خواتین اور بچے بزرگوں کو گرمی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا
ذمہ دار بہرے اور کبوتر کی طرح آنکھیں بند رکھنے کا کردار ادا کرتے رہے مسافر پریشان رہے
دس گھنٹوں بعد ٹریفک بحال
بلوچستان کے سیاسی سماجی حلقوں اور مسافروں و ٹرانسپورٹروں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی و وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ پیر پنجہ کے مقام پر عارضی طور پر سٹرک کو چوڑا اور متبادل راستہ بحال کیا جائے ۔۔

بولان (نامہ نگار/ رئیس فرحان جمالی)
بلوچستان کے علاقے ضلع بولان کی این 65 بولان قومی شاہراھ عوام و ٹرانسپورٹرز کے لئیے سر درد بن چکی ہے پیپر پنجہ کے مقام پر روڈ تنگ ہونے سے آئے روز ہیوی گاڑیوں کا گزرنا محال ہو رہا ہے جس سے آئے روز ٹریفک جام ہونا معمول بن چکا ہے ٹریفک بندش سے مرد خواتین بچے بوڑھے کو موسم گرما اور سرما میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محکمہ این ایچ اے اور ضلعی کچھی کے ذمہ دار آفیسران لاپرواہی کی وجہ سے اندرون سندھ بلوچستان اور پنجاب سے آنے والی ٹرانسپورٹرز اور مسافر ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں تفصیلات کے مطابق بولان قومی شاہراھ این 65 کے علاقے پیر پنجہ کے مقام پر سڑک کے تنگ ہونے سے بڑی گاڑیاں خاص طور پر ہیوی ٹرانسپورٹ کو گزرنے میں شدید دشواری ہو رہی ہے اندرونی سندھ بلوچستان اور پنجاب کے درمیان سامان اور مسافروں کو آمدو رفت اسی شاہراھ سے ہوتی ہے 24 گھنٹے کی ٹریفک کو 12 گھنٹوں تک محدود کیا گیا ہے جس سے ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے نیشنل ہائی و اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ کچھی کی جانب سے اس مسئلے پر فوری توجہ نہ دینے سے مزید صورتحال خراب سے خراب ہو رہی ہے گرمی اور سردیوں میں ٹریفک جام ہونے سے مسافروں کو جن میں مرد خواتین بچے اور بزرگ شامل ہیں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں پولیس اور لیویز فورس کچھی کے جوانوں کی کاوشوں سے ٹریفک کی مکمل بحالی کو ممکن بنایا گیا عوامی سماجی حلقوں سمیت اور مسافروں و ٹرانسپورٹرز نے پیر پنجہ کے مقام پر سڑک کو فوری طور پر جوڑا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاکہ ٹریفک جام نہ ہونے کا مسلئہ حل بہتر ہو سکے محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلی حکام اس مسئلے کے حل کے لئیے اپنی توجہ کو مرکوز رکھتے ہوئے اور عوامی مشکلات کو مدنظر رکھ کر این 65 سندھ بلوچستان بولان قومی شاہراھ کے مقام پیر پنجہ کے مقام پر عارضی بنیادوں پر سڑک کو چوڑ کیا جائے اور متبادل راستے کی بحالی کے اقدامات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ آئے روز دس سے پندرہ گھنٹوں کی ٹریفک جام ہونے کا معمول ختم ہو سکے۔۔

*پاکستان اور دنیا بھر کی_تازہ ترین خبریں اور بلوچستان سے متعلق اپڈیٹس کے لیے جہان امروز- نیوز کے واٹس ایپ گروپ کو فالو کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔ https://chat.whatsapp.com/KLUZ6reQF1U91i6vSmkjZQ

اپنا تبصرہ لکھیں