عالمی مارکیٹ کے زیراثر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان 1

عالمی مارکیٹ کے زیراثر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(جہان امروز-نیوز)عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

گزشتہ 13 روز کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، برطانوی برینٹ فی بیرل ایک ڈالر 60 سینٹ، برطانوی برینٹ کی فی بیرل ٹریڈ 65.85 ڈالر سے بڑھ کر 67.47 ڈالر پر پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں گزشتہ 13 روز کے دوران امریکی خام تیل ایک ڈالر 64 سینٹ مہنگا ہوکر فی بیرل ٹریڈ 61.98 ڈالر سے بڑھ کر 63.62 ڈالر پر پہنچ گئی۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل 31 اگست کو کیا جائے گا، اوگرا پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کی سمری 31 اگست کو حکومت کو بھجوائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گے۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں