جھل مگسی (جہان امروز-نیوز )جھل مگسی گنداواہ روڈ پر سہیجہ لیویز چوکی کے قریب مسلح افراد نے بڑی ڈکیتی کی واردات میں 22 لاکھ روپے لوٹ لیے اور فرار ہوگئے۔
رقم سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے نکلوائی گئی تھی۔ متاثرین شہداد کوٹ سے گنداواہ آرہے تھے کہ راستے میں ڈاکوں نے واردات کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی۔