بولان(نامہ نگار/ رئیس فرحان جمالی)
سائلین سمیت مختلف محکموں جات کے نئے بھرتی ملازمین کی تنخواہوں کو بروقت ادائیگی کرنے کے لئیے دن رات کام کیا جا رہا کسی بھی اہلکار کے کام میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار خزانہ آفیسر کچھی میر احمد بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد اقبال بنگلزئی دیگر اسٹاف بھی موجود تھے میر احمد بابر نے کہا کہ کنٹریکٹ و ایس بی کے ٹیچرز سمیت مختلف محکموں کے نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی تنخواہوں کی ریلیز میں بغیر کسی محکمے کے کاغذات کی کمی پر کسی قسم کی رکاوٹ کو برادشت نہیں کیا جائے گا سابقہ وقت میں رہنے والے کام کے بوجھ کو ختم کرنے کے لئیے اسٹاف کیساتھ دن رات سمیت ہفتہ اتوار کے روز بھی کام کیا جا رہا ہے تا کہ سرکاری و نجی محکموں کے ملازمین میں پھیلانے والی مایوسی کو دور کیا جا سکے اور جائز شکایات کا بھی ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ محکموں کے ذمہ داروں کی جانب سے بھی کاغذات میں کمی کی جاتی ہے جس پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا کسی بھی محکمے کے ملازمین سے کوئی زیادتی برداشت نہیں کرونگا صاف شفاف ایچ آر فارم ایریل بلز اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری منصوبوں کے بلز پر بغیر کسی رکاوٹ کے ریلیز کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں صوبائی حکومت کے تمام فنڈز کو یقینی بنایا جا رہا کہ یہ فنڈز مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق استمعال ہوں اور محکموں کے بجٹ کو صیع طور پر اور بغیر کسی بے ضابطگی کے ریلیز کریں گے انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری منصوبوں کے لئیے جمع کروائے گئے بلز کی جانچ پڑتال کرکے منظوری کو ممکن بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی مالیاتی نظم و نسق اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔۔