ہمیں اپنے عدالتی اور آئینی نظام کو شفاف بنانا ہوگا، چیف جسٹس بلوچستان

ہمیں اپنے عدالتی اور آئینی نظام کو شفاف بنانا ہوگا، چیف جسٹس بلوچستان

کوئٹہ (جہان امروز- نیوز ) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اور وکلاءایک ہی نظام کے ستون ہیں، ہمارا سب سے اہم اسٹیک ہولڈرز عوام ہیں۔ عوام کیلئے بلوچستان بھر میں فیسلٹی سینٹر ہوں تاکہ عوام کو مسائل نہ کرنا پڑے۔ اگر عوام نہ ہوں تو نہ ہی آپ کے پاس کیسز ہوں گے نہ ہمارے پاس فیصلہ کرنے کی صورت۔

وکلاءکالونی کیلئے کوششیں جاری ہیں، تمام عدالتوں میں کمپلین باکس قائم کئے گئے ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ تمام سائلین کو بروقت انصاف مہیا کرسکیں۔

تمام سائلین کو انکے واٹس ایپ پر انکے کیس کی نوعیت کی معلومات فراہم کریں گے۔ ہم نے کالی بیڑیوں کو اپنی صفوں سے نکالنا ہوگا۔ ہمیں اپنے عدالتی اور آئینی نظام کو شفاف بنانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں