مستونگ(جہان امروز-نیوز)ترجمان مستونگ پولیس کے مطابق ضلع بھر میں محکمہ داخلہ بلوچستان کی ہدایت پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے اس سلسلے میں پولیس تھانہ سنی مستونگ کے ایس ایچ او کی جانب سے عوام الناس کو سخت تنبیہ جاری کی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، گاڑیوں میں کالی شیشے، بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور نقاب پوش افراد پر مکمل پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ مستونگ کے باشعور عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے کہ دفعہ 144 کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔