کوئٹہ مسافر بسوں میں خفیہ خانے برآمد، پرمٹ معطل

کوئٹہ مسافر بسوں میں خفیہ خانے برآمد، پرمٹ معطل

کوہٹہ (جہان امروز- نیوز)کوئٹہ میں پبلک سروس گاڑیوں کی جانچ پڑتال کے دوران دو مسافر بسوں میں خفیہ خانے برآمد ہونے پر متعلقہ بسوں کے روٹ پرمٹ معطل کر دیے گئے ہیں۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) ظہور بلوچ کے مطابق آر ٹی اے ٹیم اور ٹریفک پولیس نے 18ویں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں جبل نور ویسٹرن بائی پاس پر طویل روٹ پر چلنے والی پبلک سروس بسوں کی جامع چیکنگ کی۔ اس دوران دو مسافر بسوں کے اندر غیر قانونی اور پوشیدہ خانے نصب پائے گئے۔

سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا کہ دونوں گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر خفیہ خانوں کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ اس قسم کی خلاف ورزی پر نہ صرف گاڑیاں ضبط کی جائیں گی بلکہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ظہور بلوچ نے کہا کہ خفیہ خانے بنانا غیر قانونی عمل ہے جو مسافروں کے جان و مال کے لیے شدید خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے صوبائی پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ روٹ پرمٹ معطل کیے جا سکیں۔

سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ پبلک سروس گاڑیوں میں غیر قانونی خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں