کوئٹہ ایگل فورس اہلکار گاڑیوں کے کاغذات چیک نہیں کر سکتے، ڈی آئی جی پولیس کی ہدایت

کوئٹہ ایگل فورس اہلکار گاڑیوں کے کاغذات چیک نہیں کر سکتے، ڈی آئی جی پولیس کی ہدایت

کوئٹہ(جہان امروز-نیوز)ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)پولیس کوئٹہ عتزاز گورایا نے واضح ہدایت جاری کی ہے کہ ایگل فورس کا کوئی بھی اہلکار دورانِ ڈیوٹی شہریوں سے گاڑی یا موٹرسائیکل کے کاغذات طلب نہیں کرے گا یہ فیصلہ کوئٹہ کے شہریوں کی بڑھتی شکایات اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری پریشانی اور چیکنگ کے نام پر ہراسانی سے بچایا جا سکے ڈی آئی جی نے کہا کہ ایگل فورس کا بنیادی کام کوئٹہ شہر میں گشت، سیکیورٹی کی نگرانی اور فوری ریسپانس فراہم کرنا ہے، نہ کہ شہریوں سے قانونی دستاویزات کی جانچ پولیس ترجمان کے مطابق گاڑیوں کے کاغذات چیک کرنا صرف ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے، اس میں ایگل فورس کو کسی قسم کی مداخلت کی اجازت نہیں ہے حکام کا کہنا ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر ایگل فورس کا کوئی اہلکار اس ہدایت کی خلاف ورزی کرے تو فوری طور پر متعلقہ حکام یا پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دی جائے۔ یہ اقدام پولیس سروسز کو مزید شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں