نصیرآباد(جہان امروز-نیوز)کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت دریائے سندھ میں سیلاب کے الرٹس کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان ڈپٹی کمشنر استامحمد رزاق خان خجک ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین ایگزیکٹو انجینیئر کیرتھرکینال غلام مصطفیٰ چانڈیو ایگزیکٹو انجینیئر ایریگیشن ڈرینیج گل حسن کھوسہ سب ڈویژنل آفیسر پٹ فیڈر کینال عبدالظاہر مینگل چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلیم خان ڈومکی سمیت دیگر آفیسران شریک تھے
اجلاس کے موقع پر دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ سندھ سے ممکنہ سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کر تمام ڈپٹی کمشنرز مختلف جگہوں پر قائم کیمپس کا خود جائزہ لیں کمی بیشی اور ایمرجنسی کے حالات سے نمٹنے کے لیے ابھی سے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں ممکنہ خطرات کو مدنظر رکھ کر مفاد عامہ میں اقدامات کرنے کے سلسلے کو شروع کیا جائے
تمام ڈپٹی کمشنرز محکمہ ایریگیشن کے انجینئرز کے ساتھ باہمی مشاورت میں اقدامات کریں فلڈ رسپانس کیمپ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے جبکہ ممکنہ کٹھن حالات کے وقت مشینری کا فوری منتقل ہونا انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کنٹرول رومز میں سٹاف ہمیشہ مستعد رہے اور تمام تر امور کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔