کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر ٹرک حادثہ سے دکان تباہ ہوگیا، ڈرائیور زخمی

کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر ٹرک حادثہ سے دکان تباہ ہوگیا، ڈرائیور زخمی

کوئٹہ(جہان امروز-نیوز)صوبائی دارالحکومت کے مصروف علاقے ائیرپورٹ روڈ پر جمعہ کو ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود دکان سے ٹکرا گیاحادثے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا عینی شاہدین کے مطابق ٹرک تیزی سے آ رہا تھا اور ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے باعث وہ سیدھا دکان میں جا گھسا۔

حادثے کے وقت دکان کے مالک اور عملہ اندر موجود تھے تاہم دکاندار معجزانہ طور پر محفوظ رہا واقعے میں دکان کو شدید نقصان پہنچا، سامان بکھر گیا اور شٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ٹرک کو کرین کے ذریعے ہٹایا گیا جبکہ علاقے میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک متاثر رہی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ڈرائیور کی غفلت اور ممکنہ بریک فیل ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے ٹریفک قوانین کے سخت نفاذ اور بھاری گاڑیوں کی نگرانی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں