*سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، چوہدری سالک حسین*

سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے گجرات کے سیلاب متاثرہ دیہات کا تفصیلی دورہ کیا سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ہمراہ تھے

چوہدری سالک حسین نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقصان کا مکمل تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور کسی بھی سیلاب متاثرہ خاندان کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت وزارت سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ سیلاب زدہ لوگوں کی مدد کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں

چوہدری سالک نے کہا کہ اس طرح کے مشکل وقت میں ہمیں سیاست سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے اور ہم خدمت کو ہی عبادت سمجھتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہمیں چھوٹے چھوٹے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے اور اس طرح کی صورت حال سے بچنے کیلئے ہمیں بروقت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

چوہدری سالک حسین اپنے حلقے کے لوگوں میں گھل مل گئے اور انہیں یقین دلایا کہ سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات کو پورا کیا جائے گا

چوہدری سالک حسین نے پورا دن متاثرین کے ساتھ گزارا اور اپنے مختلف دیہات میں متاثرہ لوگوں میں راشن بھی تقسیم کیا

اپنا تبصرہ لکھیں