کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ اور 6 افغانی باشندے گرفتار

کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ اور 6 افغانی باشندے گرفتار

کوئٹہ(جہان امروز-نیوز )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کے اہم ایجنٹ اور 6 افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران اہم ایجنٹ طوریلائی عرف عبداللہ کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے زیر استعمال موبائل فون سے انسانی اسمگلنگ سے متعلق اہم شواہد برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزم انسانی اسمگلر نور اللہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر غیر قانونی بارڈر کے ذریعے لوگوں کو ایران بھجوانے میں ملوث تھا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران 6 افغانی باشندے بھی حراست میں لیے گئے ہیں، جب کہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں