کوئٹہ(جہا ن امروز-نیوز )کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افراد کے دستی بم حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک نجی عمارت پر دستی بم پھینکا گیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے باعث تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔