جعفرآباد میں ڈی جی پی ڈی ایم اے کی اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی 1

جعفرآباد میں ڈی جی پی ڈی ایم اے کی اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

جعفرآباد(جہان امروز-نیوز )ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان کی اسکواڈ کی گاڑی بائی پاس ممل کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے ڈیرہ اللہ یار آئے تھے کہ واپسی کے دوران اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں