بولان میڈیکل کمپلیکس میں سنگین غفلت، ڈسپوزیبل آلات بار بار استعمال ہونے کا انکشاف 1

بولان میڈیکل کمپلیکس میں سنگین غفلت، ڈسپوزیبل آلات بار بار استعمال ہونے کا انکشاف

کوئٹہ(جہان امروز-نیوز )بلوچستان کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال بولان میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

انکشاف ہوا ہے کہ لیبارٹری میں خون کے نمونے لینے کے لیے استعمال ہونے والے ڈسپوزیبل آلات ایک بار استعمال کے بعد تلف کرنے کے بجائے بار بار دھو کر دوبارہ استعمال کیے جا رہے ہیں:نجی ٹی وی: کے مطابق آلات پر پرانے نمبروں کو مٹا کر نئے نمبر لگا دیے جاتے ہیں تاکہ مریضوں کو دھوکہ دیا جا سکے۔

فوٹیجز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ان آلات کو بار بار استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈسپوزیبل آلات ایک بار استعمال کے بعد غیرموثر اور خطرناک ہو جاتے ہیں۔ ان کا دوبارہ استعمال مریضوں میں ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی اور دیگر مہلک امراض پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔

روزانہ ہزاروں مریض او پی ڈی میں آتے ہیں جن میں متعدی بیماریوں کے مریض بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس سنگین غفلت کو ماہرین مریضوں کی زندگیاں دا پر لگانے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں