کوئٹہ،ہز ارہ ٹاون میں خاتون کا بہیمانہ قتل، علاقے میں خوف و ہراس 1

کوئٹہ،ہز ارہ ٹاون میں خاتون کا بہیمانہ قتل، علاقے میں خوف و ہراس

کوئٹہ(جہان امروز-نیوز )صوبائی دارالحکومت کے حساس علاقے ہزارہ ٹاون میں ایک خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہلِ علاقہ اور لواحقین غم و غصے سے نڈھال ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی لاش ایک مکان سے شدید زخمی حالت میں ملی جسے بی ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون کو کسی بھاری چیز سے سر پر وار کیا گیا، سر پھٹنے کے بعد مبینہ طور پر اسے چھت سے دھکا دے کر نیچے گرایا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا اور شور و غل کی آوازیں سن کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر لیے اور جائے وقوعہ کو سیل کر دیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی نوعیت گھریلو تنازع، ذاتی رنجش یا سوچی سمجھی سازش ہو سکتی ہے۔

قریبی رشتہ داروں اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حقائق جلد عوام کے سامنے لائے جائیں گے اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ دوسری جانب خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں