بیلاروس کے صدر25سے27نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے

بیلاروس کے صدر25سے27نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد۔۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو 25سے 27نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر لوکاشینکو وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے تفصیلی بات چیت کریں گے اور دوطرفہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں