امریکا کا حکومت پاکستان پر انسانی حقوق، پی ٹی آئی کے حق احتجاج کے احترام پر زور

امریکا کا حکومت پاکستان پر انسانی حقوق، پی ٹی آئی کے حق احتجاج کے احترام پر زور

واشنگٹن۔۔امریکا نے پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین سے پر امن احتجاج اور تشدد سے گریز کرنے کی اپیل کے ساتھ حکومت پاکستان پر بھی زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کرے۔محکمہ خارجہ کی بریفنگ کے دوران ترجمان میتھیو ملر سے پی ٹی آئی کے حامیوں کے احتجاج کے اور پولیس کے ساتھ ان کی مبینہ جھڑپوں کے حوالے سے سوال کیا گیا۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں ہم آزادی اظہار، پرامن اجتماع اور تنظیم سازی کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم مظاہرین پر زور دیتے ہیں کہ وہ پرامن طریقے سے احتجاج کریں اور تشدد سے گریز کریں، اور ساتھ ہی ہم پاکستانی حکام سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کریں اور پاکستانی قوانین اور آئین کے احترام کو یقینی بنائیں جب کہ ان کا کام ہی امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں