بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 39پر محفوظ فیصلہ سنادیا

بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 39پر محفوظ فیصلہ سنادیا

کوئٹہ۔۔بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 39پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ جمعرات کو بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے جج عبداللہ بلوچ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 39پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا،الیکشن ٹربیونل نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کے خلاف دائر انتخابی عذرداریاں خارج کردی، بخت محمد کاکڑ کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کی عذرداریاں سید واحد آغا اور نورخان نے دائر کرائی تھیں جبکہ الیکشن ٹریبونل میں الیکشن کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد اسلم اور نصیر احمد پیش ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں