اسلام آباد ۔۔سی ای او نیشنل انشورنس کمپنی نے کہا ہے کہ این آئی سی ایل میں کرپشن سکینڈل کے بعد سرمایہ کاری کا کافی حصہ وصول کر لیا گیا تاہم کسی کو سزا نہیں ہوئی، نیب اور ایف آئی اے نے دبئی میں خریدی گئی پراپرٹی کی مالیت کو درست قرار دیا تھا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس جمعہ کو جاوید حنیف خان کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان سٹیٹ لائف، نیشنل انشورنس کمپنی اور پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔سی ای او سٹیٹ لائف نے بتایا کہ سٹیٹ لائف کے پاس 60فیصد مارکیٹ شیئر ہے، سٹیٹ لائف کے اخراجات نجی کمپنیوں کے مقابلے میں کم ہیں، سٹیٹ لائف نے صارفین کی سہولت کیلئے اپنا کافی کام آن لائن کر دیا ہے، پالیسی ہولڈرز کیساتھ معاہدے اور دیگر دستاویزات کو کافی آسان کر دیا گیا ہے، پالیسی ہولڈرز کو ان کے حقوق کے بارے میں آسان زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔سی ای او سٹیٹ لائف نے بتایا کہ کسانوں کیلئے انشورنس سکیموں کو شروع کرنا چاہتے ہیں، اس کیلئے ایس ای سی پی سے لائسنس لینا ہوگا، قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں لائف انشورنس اور جائیداد کی انشورنس کیلئے سکیم کی تجویز ہے، یہ تجویز وفاقی حکومت کو دی گئی ہے، این ڈی ایم اے کی رضامندی سے قدرتی آفات والے علاقوں میں انشورنس اسکیم شروع کریں گے، اسٹیٹ لائف کی بلڈنگز میں سوفٹ وئیر ٹیکنالوجی پارکس قائم کرنے کو تیار ہیں۔ کمیٹی کو نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، سی ای او این آئی سی ایل نے کہا کہ این آئی سی ایل سو فیصد حکومت کی ملکیت میں ہے۔چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ کیا کمپنی سٹاک مارکیٹ پر لسٹڈ ہے؟ اس پر سی ای او نے کہا کہ این آئی سی ایل نجکاری کی فہرست پر ہے مگر ابھی تک اس کے حصص سٹاک مارکیٹ پر فلوٹ نہیں ہوئے، این آئی سی ایل حکومت اور حکومتی کمپنیوں کو ری انشورنس فراہم کرتی ہے، کمپنی ہر سال حکومت کو 50 کروڑ روپے ڈیویڈنڈ کی مد میں ادا کرتی ہے، رواں مالی سال سے وزارت خزانہ نے 80کروڑ روپے سالانہ منافع دینے کا کہا ہے۔طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ پی پی دور حکومت میں این آئی سی ایل میں کافی کرپشن ہوئی تھی اس کا کیا بنا؟ سی ای او نے کہا کہ اس سرمایہ کاری کا کافی حصہ وصول کر لیا گیا تاہم کسی کو سزا نہیں ہوئی، نیب اور ایف آئی اے نے دبئی میں خریدی گئی پراپرٹی کی مالیت کو درست قرار دیا تھا۔طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ کیا دبئی سے کچھ رقم وصول ہوئی؟۔سی ای او این آئی سی ایل نے کہا کہ دبئی والی پراپرٹی این آئی سی ایل کے پاس ہیں اور اب ان کا کرایہ بھی مل رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس