سبی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے سینئر نائب صدر میر ریحان بگٹی کی پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کے موقع پر قائدین, ورکرز اور جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور استحکام کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی 30 نومبر 1967 سے لیکر آج تک جمہور اور جمہوریت کی بقاء و سلامتی کیلئے پارٹی کی تاریخی جدوجہد, سیاسی و سماجی خدمات تسلسل کے ساتھ جاری و ساری ہیں .سبی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی جمہور اور جمہوریت کے استحکام سے وابستہ ہے اور تاریخ شاہد ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور نظریاتی جیالوں نے ملک کو ہمیشہ ترقی یافتہ بنانے اور انسانی حقوق سے محروم طبقات کی ترجمانی کی ہے .سبی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے متفقہ آئین دیکر سماجی انصاف کا بول بالا کیا جس میں تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے جو آج بھی 1973 کے آئین کے طور پر سب سے زیادہ طاقتور ہے .سبی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی کی عظیم بنیاد رکھنے پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور تجدید عہد کرتے ہیں کہ مرتے دم تک پارٹی کے وفادار رہ کر اسکے اغراض و مقاصد کی تکمیل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں برؤے کار لائیں گے .سبی یوم تاسیں کے موقع پر پارٹی کا ہر عہدیدار اور جیالا عہد کرئے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو, شہید محترمہ بینظیر بھٹو ودیگر قائدین و نظریاتی جیالوں کی قربانیوں کی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیں گے مگر کسی صورت پارٹی ملک و قوم کی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے .
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔