راولپنڈی‘اسلام آباد.. پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران دو مختلف کاروائیوں میں آٹھ خوارجی ہلاک کردیئے۔دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے کیپٹن سمیت دو جوان شہیدہوگئے۔شہداء میں کیپٹن محمد زوہیب اور سپاہی افتخار حسین شامل ہیں۔وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوںکے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی ہے اورجامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد زہیب الدین اور سپاہی افتخار حیسن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں پر فخر ہے‘پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 8خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 29 نومبر اور آج خیبرپختونخوا میں خارجی دہشت گردوں کے خلاف 2 کارروائیاں کیں۔بنوں کے علاقے بقہ خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیاگیا،۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف موثر کارروائی کے نتیجے میں 5 خارجی ہلاک، 9 زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے دوسری کارروائی خیبر کے علاقے شاگئی میں کی۔شاگئی میں کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل، 2 گرفتار کر لئے گئے۔ شاگئی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن محمد ذوہیب الدین شہیدہوگئے۔25 سالہ شہید کیپٹن ذوہیب الدین کا تعلق لاہور سے تھا۔کیپٹن زوہیب الدین شہید نے دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا عظیم نذرانہ پیش کیا۔26 سالہ کیپٹن محمد زوہیب شہید نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں دفاع وطن کے فرائض سرانجام دئیے ۔کیپٹن محمد زوہیب شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے۔ 29 سالہ سپاہی افتخار حسین شہید کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے ۔سپاہی افتخار حسین شہید نے 8 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کی خدمات سرانجام دیں ۔سپاہی افتخار حسین شہید نے سوگواران میں اہلیہ 1 بیٹا اور 1 بیٹی چھوڑے۔ شاگئی میں ہلاک ہونے والے خوارج سیکورٹی فورسز کے ساتھ شہریوں کیخلاف بھی دہشتگردی میں ملوث تھے ۔خارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن اپریشن جاری ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ‘ بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو تقویت بخشتی ہیں۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے اضلاع بنوں اور خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کی آٹھ خوارج کو جہنم واصل کرنے اور 11 کو زخمی کرکے حراست میں لینے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد زہیب الدین اور سپاہی افتخار حیسن کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے پاک فوج کے شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعاکی۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے‘پاک فوج کے افسران و اہلکار اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملک کی دشمنوں سے حفاظت میں مصروف عمل ہیں‘مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں پر فخر ہے‘ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔وزیرِاعظم نے کہا کہ دھشتگردوں اور ملک دشمنوں کے پاکستان میں انتشار کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘اپنے مستقبل کو اس ملک پر نچھاور کرنے والے جری و بہادر جوان اور ایثار کے جذبے سے سرشار انکے اہل خانہ پوری پاکستانی قوم کا فخر ہیں۔دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نیخیبرپختونخوامیں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 8خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور کہا کہ 8خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ قوم کو بہادر سکیورٹی فورسز پر ناز ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے۔قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس