کوئٹہ۔۔جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے ملک کی موجودہ سیاسی حالات پر نطقہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں بار بار جو جھوٹ بولا گیا اس سے سچ دھندلا ہوگیا عوامی طاقت کا مظاہرہ جمعیت علماء اسلام نے کیا تھا جس سے حکومت وقت کے کان کھڑے ہوگئے تھے ،پھانسی کی رانی کا پھانسہ والے تماشے سے سیاسی جماعتوں کی ساکھ کو نقصان اور ورکرز کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا ہے خود ساختہ ہیرو بننے کے چکر میں مصنوعی لیڈرشپ ورکرز کو بے سر و سامانی کے حالت دم دبا کر بھاگے ہیں ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں خود احتسابی بھی کریں ، سیاسی میدان کے کے حقیقی کھلاڑی سیاست کے نام پر داغ نہیں آنے دیتے ہیں منصوبہ ساز اپنے منصوبے میں بری طرح ناکام ہوگئے جن مہروں کو آگے کیا جاتا ہے وہی ان کیلئے وبال جان بن جاتا ہے جمعیت علماء اسلام کی مینڈیٹ پر شب خون مارنے والے ضرور اپنے انجام کو پہنچ جائے گے جعلی نمائندے قوم کو ترقی کی بجائے بحرانوں کی طرف ہی دھکیلتے ہیں کسی نئے تجربے کے بجائے سیاسی میدان کے کھلاڑیوں کو کھیلنے دیا جائے سیاسی لوگ ہی حالات کی گھتی سلجھا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بہت زیادہ تحفظات کے باجود ملک کی وقار و عزت کی خاطر خاموشی سے حالات کی بہتری کی امید رکھے ہوئے ہے ،اسمبلیوں کو عوام کے منتخب نماہندوں کو سونپ دی جائے اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی تجاویز کو سنجیدہ لیا جائے ،باوجود ہمارے تحمل اور برداشت کے اگر حالات یہی رہے تو جمعیت علماء اسلام ملک گیر عوامی تحریک کی آغاز کریں گی اور تمام معاملات کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گی۔انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار جمعیت علماء اسلام کی عوامی پذیرائی سے آنکھیں بند کرکے کب تک اس حقیقیت سے رو گردانی کرتے رہیں گے، ملک کے بہتر مستقبل، جمہوری اقدار کی بحالی میں ہے جب تک حقیقی جمہوری عمل بحال نہیں کیا جاتا ہے اسی طرح بحران ہماری ترقی میں حائل ہوتے رہیں گے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس