اسلام آباد۔۔وزیراعظم محمد شہباز شریف ”ون واٹر سمٹ” میں شرکت کے لئے 3 اور 4 دسمبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے منعقدہ سمٹ کا مقصد عالمی تعاون کو فروغ دینا اور اعلیٰ سطحی سیاسی وعدوں کے ذریعے آبی وسائل کے انتظام کے لئے مربوط بین الاقوامی نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے۔ بیان کے مطابق وزیراعظم سربراہی اجلاس میں کلیدی خطاب کریں گے جس میں تازہ پانی کے وسائل اور آبی زمینوں کے تناظر میں بحالی، تحفظ اور موافقت پر توجہ دی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان کی طرف سے پانی کے تحفظ کو فروغ دینے، آب و ہوا میں تبدیلی کے اثرات کو برداشت کرنے ، پانی کے معیار کو بہتر بنانے، ذرائع معاش بڑھانے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ وزیراعظم موسمیاتی تبدیلیوں سے سیلابوں، غیر معمولی اور انتہائی موسمی حالات اور آبی وسائل اور ماحولیاتی نظام پر گرمی کے دباؤ کے اثرات سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کے ساتھ ساتھ آبی وسائل کے پائیدار انتظام کے لئے بامعنی بین الاقوامی تعاون پر بھی زور دیں گے۔سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی دوطرفہ ملاقاتیں اور مصروفیات متوقع ہیں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس