اسلام آباد۔۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیکٹا اور صوبوں کے درمیان موثر کوارڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی اے کے تعاون سے دہشت گرد گروپوں کے اکاؤنٹ کو بلاک کیا جائے گا، قانون نافذ کرنیوالے ادارے 7روز میں ضروریات سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوائیں،کوسٹل ایریاز میں نارکوٹکس اسمگلنگ کو روکنے کیلئے کوسٹل گارڈز کو سہولتیں فراہم کریں گے۔منگل کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، نیشنل کوآرڈنیٹر نیکٹا، تمام آئی جی، آئی جی ریلویز پولیس، کمانڈنٹ ایف سی، آئی جی اسلام آباد پولیس، وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد دہشتگردی کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد اور اسلام آباد میں کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قیام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، نیشنل کوآرڈنیٹر نیکٹا خالد خٹک نے دوسرے جائزہ اجلاس پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال اکتوبر تک 7984انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 206دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے جامع اقدامات کئے جائیں جبکہ پی ٹی اے کے تعاون سے دہشت گرد گروپوں کے اکاؤنٹ کو بلاک کیا جائے گا، غیر قانونی سمز کی روک تھام کیلئے صوبے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائیں گے۔آئندہ اجلاس میں پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے اعلی حکام کو موثر میکانزم پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررازم فورس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور تعاون کریں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پولیس اور ایف سی کو مضبوط کیا جائے گا، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سب نے مل کر کام کرنا ہے جبکہ استعداد کار بڑھانے کے ساتھ تمام صوبوں کی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہوگا۔وزیر داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 7روز میں تمام اداروں کو ضروریات سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوانے کی ہدایت کی۔ وزیرداخلہ نے نیکٹا اور صوبوں کے درمیان موثر کوارڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ موثر ثر کوآرڈینیشن کیلئے نیشنل فیوژن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیکٹا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لیڈنگ کردار ادا کرے گی، نیکٹا میں اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے جس کا اصل رول بحال کیا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ نے چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان پر من و عن عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوسٹل ایریاز میں نارکوٹکس سمگلنگ کو روکنے کیلئے کوسٹل گارڈز کو سہولتیں فراہم کریں گے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس