سائبر کرائم بل تیار،فیک نیوز پر5 سال قیدیا10 لاکھ روپے جرمانہ

سائبر کرائم بل تیار،فیک نیوز پر5 سال قیدیا10 لاکھ روپے جرمانہ

سائبر کرائم بل تیار،فیک نیوز پر5 سال قیدیا10 لاکھ روپے جرمانہ
اسلام آباد۔حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے جس کے مطابق فییک نیوز دینے والے کو 5سال قید یا 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو گی، قانون نافذ کرنے سمیت دیگر اداروں یا کسی شخص کے خلاف خبر دینے اور دہشت پھیلانے والا مواد ہٹا دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مسودے کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائے گی، اتھارٹی کو سوشل میڈیا سے مواد بلاک کرنے یا ہٹانے کا اختیار ہو گا، اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں یا کسی شخص کے خلاف مواد ہٹانے کے احکامات جاری کر سکتی ہے۔ مسودے میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کے پاس ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق مواد کو بھی ہٹانے کا اختیار حاصل ہو گا، جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانے، خوف و ہراس اور بدمانی پیدا کرنے والوں کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔اتھارٹی کے پاس فوج اور عدلیہ کے خلاف آن لائن مواد کو ہٹانے کا اختیار حاصل ہوگا، مذہبی فرقہ وارانہ یا نسلی بنیادوں پر نفرت پھیلانے سے متعلق شیئر کیے گئے مواد کو ہٹانے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔مسودے کے مطابق کسی شخص کو ڈرانے، جھوٹا الزام لگانے اور پورنو گرافی سے متعلق مواد کو بھی ہٹایا جاسکے گا، ریاست یا اس کے اداروں کے خلاف دہشت گردی اور تشدد کی دیگر اقسام کو فروغ دینے سے متعلق مواد بھی ہٹایا جا سکے گا۔مسودے کے مطابق اتھارٹی کا ایک چیئرمین اور 6اراکین ہوں گے جن میں سے 3ایکس آفیشو ممبر ہوں گے جبکہ اتھارٹی کے فیصلے کیخلاف ٹربیونل سے رجوع کیا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں