کوئٹہ،ڈکیتی،فائرنگ 1 شخص جاں بحق،گھریلو رنجش قتل

کوئٹہ،ڈکیتی،فائرنگ 1 شخص جاں بحق،گھریلو رنجش قتل

کوئٹہ ،ڈکیتی کی واردات، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ، سبی میں ایک شخص کوفائرنگ کر کے قتل کردیاگیا۔
کوئٹہ، سبی, کوئٹہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔
پو لیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علا قے ہزار گنجی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ظفر اللہ زہری نامی شخص زخمی ہو گیا جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔
دوسری جانب سبی کے علاقے تلی پل پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد بخش عرف مندو ہاڑہ کو قتل کردیاگیا۔لیویز ذرائعکےمطابق قتل کی وجہ گھریلو رنجش بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں