ماسکو ،پاکستان اور روس کے درمیان 9ویں بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس

ماسکو ،پاکستان اور روس کے درمیان 9ویں بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس

ماسکو ..پاکستان اور روس کے درمیان 9ویں بین الحکومتی کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہو ا۔ وفاقی وزیرتوانائی سردار اویس احمدلغاری نے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 8معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں میں کامسیٹس اور پشاوریونیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدے، انسولین کی تیاری کے حوالے سے بھی دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ، دوطرفہ تجارت کے حوالے سے بھی روس اور پاکستان کے درمیان معاہدہ، صنعتی شعبے میں تعاون سے متعلق معاہدہ، پاکستان اورروس کے درمیان تجارتی ومعاشی تعاون کے فروغ کامعاہدہ، نیشنل وکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کمیشن کاروسی یونیورسٹی کے ساتھ معا ہدہ شامل ہیں ۔ معاہدوں پر دستخط کے بعد وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ توانائی کا فروغ اور اقتصادی تعاون دونوں ممالک کے لئے اہم ہے ۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ روسی سرمایہ کار ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ روسی وزیر سر گئی تسویلیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون برھانے کیلئے مشتر کہ پروگرام تشکیل دیا گیا ہے ۔ دو ہزار تیس تک دونوں ممالک کے درمیان تعاون برھانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں