نئی دہلی ..بھارت میں ایک شخص نے دوست کے ساتھ گاڑی میں جانے پر بیوی سمیت گاڑی کو جلا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاستِ کیرالہ میں پیش آیا ہے جہاں انیلہ نامی خاتون اپنے ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہی تھی جو شوہر کو ایک آنکھ نہ بھایا۔پولیس نے بتایا ہے کہ شوہر پدم راجن نے اپنی بیوی کی گاڑی کا پیچھا کیا اور اسے کولم سٹی ایسٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں روک لیا، غصے سے بھرے شوہر نے بیوی کی گاڑی پر پیٹرول ڈال کر اسے آگ لگا دی جس سے خاتون اور اس کا دوست بری طرح زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے دوست کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج چل بسی جب کہ اس کے دوست کا علاج جاری ہے۔پولیس کا کہنا تھاکہ واقعے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔