ملزم عادی مجرم اور کمسن بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرتا اور بھیک منگواتا تھا، دوران تفتیش انکشاف
حیدر آباد..کراچی سے اغوا کیا گیا 6 سالہ بچہ حیدر آباد سے بازیاب کروا لیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش 6 سالہ عادل سے بھیک منگوانے کا اعتراف کرلیا۔پولیس کے مطابق نسیم نگر تھانے کی پولیس نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے اغوا کیے گئے بچے کو حیدرآباد سے بازیاب کروا کر ملزم علی نواز کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اپنے ہمراہ ایک بچے کو لے کر جارہا تھا۔ ملزم سے بچے کے حوالے سے معلومات حاصل کی گئیں تو مختلف بیانات سے پولیس کو گمراہ کرنے لگا۔بعد ازاں تفتیش کے دوارن ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے 6سالہ عادل کو کراچی کے علاقے مچھر کالونی سے اغوا کیا تھا اور بچے سے بھیک منگواتا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ عادی مجرم اور معصوم کمسن بچوں کو اغوا کرکے انہیں آگے فروخت کرتا یا ان سے بھیک منگواتا ہے۔ کمسن عادل کے اغوا کا مقدمہ کرائم نمبر 626/2024 زیر دفعہ 364-A تعزیرات پاکستان کے تحت کراچی ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس میں بچے کے والد محسن شاہ کی مدعیت میں درج ہے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔