وزیرِ اعظم کی مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر پوری قوم کو مبارکباد

وزیرِ اعظم کی مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر پوری قوم کو مبارکباد

اسلام آباد۔۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور معاشی ٹیم کی کاوشوں کی بدولت مہنگائی کی شرح گزشتہ چھ سال کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے۔ پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیر اعظم نے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر ساڑھے تین فیصد (3.57) پر آنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور معاشی ٹیم کی کاوشوں کی بدولت مہنگائی کی شرح گزشتہ چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،4 اکتوبر 2018 کے بعد، آج پرائس انڈیکس کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں