کراچی..پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا، تاہم بعد میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن بازارِ حصص میں مندی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جب 1004 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی سطح سے گر کر 108049 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں 709 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔پیر کے روز ابتدائی مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان شروع ہوا تو 1195 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرکے 110244 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پی ایس ایکس میں تاریخی تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 اندیکس ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا تھا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بلند ترین پوائنٹس کے 8 ریکارڈز قائم ہوئے تھے اور بازار حصص میں 100 انڈیکس کے 102000، 103000، 104000، 105000، 106000، 107000، 108000، 109000 پوائنٹس کے سنگ میل عبور ہوگئے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہفتے میں 8نفسیاتی سطحیں رقم ہوئیں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔