ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرح جدید بنانے کیلیے امریکی تعاون کا خیرمقدم کریں گے، محسن نقوی
امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات ‘دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد..وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید بنانے کیلئے امریکی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔امریکا کی قائم مقام سفیرنیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ دہشت گردی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سول آرمڈ فورسز کو جدید آلات اور ساز وسامان کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید بنانے کے لیے امریکی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے بہترین تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امریکا ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید خطوط پر استوار کرنے میں تعاون فراہم کرے گا۔ امریکا نیشنل فرانزک ایجنسی کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال کرنے میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کا گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے پر پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ قانونی دستاویزات رکھنے والے کسی غیر ملکی کو اسلام آباد سے نہیں نکالا جا رہا تاہم غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو اسلام آباد میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قائم مقام امریکی سفیرنیٹلی بیکر نے چیمپینز ٹرافی ٹورنامنٹ کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ ملاقات میں پاکستان میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی گفتگوکی گئی ۔اس موقع پر امریکی کنٹری ڈائریکٹر آئی این ایل لائن نیلسن، وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا اور ایڈیشنل سیکریٹری رفعت مختار راجا بھی موجود تھے۔