مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں،مشال ملک

مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں،مشال ملک

قیدیوں کی جلد کاٹ کر انھیں کھانے پر مجبور اور بوریوں میں بند کر کے ابلتے یا ٹھنڈے یخ پانی میں ڈ النے جیسے تشدد سے گزارا جاتا ہے ،اہلیہ یاسین ملک
اسلام آباد .. حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں ، زیرحراست کشمیر یوں کو وحشیانہ تشدد کا نشنہ بنایا جا رہا ہے ، قیدیوں کی جلد کاٹ کر انھیں کھانے پر مجبور اور بوریوں میں بند کر کے ابلتے یا ٹھنڈے یخ پانی میں ڈ النے جیسے تشدد سے گزارا جاتا ہے ۔عالمی برادری کشمیریوں پر کئے جانے والے ان مظالم کا نوٹس لے اور ب بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دباو ڈالے ۔ عالمی یوم انسانی حقوق کے حوالے سے اپنے پیغام میں مشعال ملک نے کہا آج ایک بار پھر انسانی حقوق کا دن منایا جارہا ہے۔ انسانی حقوق کا عالمی دن ہر سال ایک نئے سلوگن کے ساتھ متعارف کرایا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں انسانی حقوق کے حوالے سے پیغام پہنچایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہر انسان جو اس دنیا میں آیا ہے سب کے حقوق برابر ہیں مگر کیا دنیا مودی سرکار کا غیر قانونی قدم بھول گئی ہے۔ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے بیک جنبشں قلم پوری مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے خلاف ایک ڈیتھ وارنٹ ایشو کیا۔ مودی سرکار نے نسل کشی کو قانونی حیثیت دی۔ انہوں نے کہا ہم نے دنیا بھر میں براہ راست نسل کشی کو دیکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر فلسطین کی براہ راست نسل کشی کی ویڈیوز وائرل ہیں۔ مگر دنیا خاموش ہے کوئی بھی سامنے نہیں آرہاجو اس نسل کشی کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز بیگناہ کشمیریوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال ر ہی ہیں اور پھر ان قیدیوں کو ٹارچر کرنے کے لئے وحشیانہ طریقوں کا استعمال کرتی ہیں ۔ زندہ قیدیوں کی جلد کاٹ کر انھیں کھانے پر مجبور کیا جاتا ہے ، قیدیوں کو بوریوں میں چوہوں کے ساتھ بند کیا جاتا ہے ی بور یو ں میں بند کر کے ابلتے ہوے پانی یا ٹھنڈے یخ پانی میں ڈالا جاتا ہے ۔ اس کے بعد انھیں طبی سہولیات بھی نہیں دی جاتی ۔ آج میں سوال پوچھنا چاہتی ہوں انسانی حقوق کی تنظیموں سے جو اپنے اپ کو انسان کہتے ہیں۔ کیا دنیا کسی میں وہ حوصلہ، بہادری اور دلیری ہے جو ان مظالم کو روکے۔ دنیا کے سب سے بڑے ان پنجروں کو اور ڈیتھ سیل کو توڑے۔ کشمیریوں کو فلسطینیو ں کو آزاد ہونے میں مدد کرے۔ وہ بھی اپ کی طرح آزاد ہواؤں میں آزاد پرندوں کی طرح اڑ سکیں۔ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام اپنی زندگی عزت اور وقار کے ساتھ جی سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، بھارت یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ چڑھانا چاہتا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کیمرا،انٹرنیٹ کی اجازت نہیں، مقبوضہ کشمیرمیں عالمی مبصرین، فیکٹ فائنڈنگ مشن کو اجازت نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا پر مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی کی کوئی خبرہی نہیں، صہیونی فوجی فلسطینیوں کی لاشیں گھسیٹ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ منفرد نمائش کا انعقاد کیا گیا، نمائش میں کشمیر، فلسطین کاز کے حوالے سے مثبت پیغام اجاگر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں