میری بیٹیاں پہلے 2017ء میں اغواء ہوئی تھیں اور 2019ء میں بازیاب ہوئی تھیں پھر اغواہوگئیں ،والدکی درخواست
کراچی..سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ میں چار بیٹیوں کی بازیابی کے لیے معمر شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت درخواست گزار علی گل نے کہا ہے کہ میری 4 بیٹیوں کو اغواء کیا گیا، میری بیٹیاں مر گئیں یا زندہ ہیں کوئی تو بتا دے،اغوا کی گئیں لڑکیوں کے والد نے کہا کہ میری بیٹیاں پہلے 2017ء میں اغواء ہوئی تھیں اور 2019ء میں بازیاب ہوئی تھیں، واقعے کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا، لیکن ایک بار پھر 2019ء میں میری بیٹیوں کو اغواء کیا گیا، تب سے اب تک میری بیٹیوں کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔درخواست گزار علی گل نے کہا کہ ایک بیٹی کا تو والد کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا، اس بیٹی کو پنجاب کی ایک عدالت میں پیش کر کے نکاح کا بتایا گیا، نہ میری اس بیٹی کا بیان دکھایا جا رہا ہے نہ ہی اس کی شکل۔لڑکیوں کے والد نے کہا کہ اگر اس نے شادی بھی کر لی تو میں خوش ہوں لیکن بیٹی دکھا تو دیں، مقدمے میں نامزد ملزمان کو تاحال پولیس گرفتار نہیں کر رہی۔سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس