عظیم باپ کی عظمتوں کا علمبردار"اعجاز عظیم بلوچ"

عظیم باپ کی عظمتوں کا علمبردار”اعجاز عظیم بلوچ”

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیرمین اعجاز عظیم بلوچ نے اپنی تمامتر صلاحیتوں کو عملا استعمال میں لا کر قلیل مدت میں بورڈ کے انتظامی امور کے ساتھ ساتھ اور کئی حل طلب مسائل کو حل کیا جن میں طریقہِ امتحانات، امتحانی عملیکی تقرری، بروقت امتحانی رولنمبر اور سلپ کی اشاعت و ترسیل پرچہ امتحانات کی چیکنگ، رزلٹ کارڈ کی اشاعت و ترسیل کا بہتر اور سہل طریقوں کو رواج دے کر نئی نئی اصطلاعات کا آعاز کیا-
ان کے علاوہ اعجاز عظیم بلوچ نے کئی دیگر دانشمندانہ اقدامات اٹھائے جن سے صوبے کے تعلیمی ماحول میں جدت پیدا کرکے ایک انقلاب برپا کردیا-بہتری کے اس نظام میں بِلا امتیاز یتیم طلبا و طالبات کے امتحانی فیس معاف کرکے انسانیت دوستی کا ثبوت دیا، چونکہ موصوف کو ایک عظیم استاد کی فرزندی کا شرف حاصل ھے اسی عظمت کو اپنے دستور و رویات میں شامل کرکے موصوف نے طلبا و طالبات پر بھی بلا امتیاز عظیم احسان کیا ھے جو بلوچستان کے تعلیمی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا- اعجاز عظیم بلوچ ہی کے دور میں بورڈ سے متعلقہ تمام امور کا کم مدت اور جلدی حل ھونا بھی شامل ھے ان امور میں رجسٹریشن کے عمل کا آسان ھونا، درجاتی اسناد کا فوری اجرا و حصول اور اسناد کا تصدیقی بھی شامل ہیں
قوی امید ھے کہ فرزندِ عظیم محترم اعجاز عظیم بلوچ اس سلسلے میں مزید موثر اور انقلابی اقدامات اٹھائیں گے-
سکریٹری تعلیم بلوچستان، چیرمین صاحب بورڈ، اور ڈائریکٹر اسکولز بلوچستان کی خدمات عالی میں بطورِ تجویز ایک گزارش کرنا ضروری سمجھتا ھوں شاید درس و تدریس اور سکولوں کے ماحول کیلیے کارآمد ثابت ھو-
1- دوران میٹرک امتحانات سکولوں کو خالی کرنے سے بہتر ھے کہ حاضر سروس اساتذہ کے ساتھ ریٹائرڈ اساتذہ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں جو ابھی تک صحتمند اور تجربہ کار ہیں-
2-اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بھی ریٹائرڈ لیکچرر صاحبان کی خدمات حاصل کی جائیں کیونکہ دوران امتحانات اساتذہ کی اکثریت امتحان کیلیے منتخب کیے جاتے ہیں جس سے درس و تدریس اس دوران بری طرح متاثر ھوتا ھے-
یارمحمد ساکِم بلوچ مرکزی سرپرستِ اعلی مکران ریٹائرڈ ٹیچرز

اپنا تبصرہ لکھیں