ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا گیس کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ

ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا گیس کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ

گیس کی عدم دستیابی سے گھریلو امور کی انجام دہی میں مشکلات ہیں، گیس کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
کوئٹہ..ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے متعلقہ حکّام سے خواتین کے احتجاج کا نوٹس لینے اور گیس کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔غزالہ گولہ نے کہا کہ گیس کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ گیس کی عدم دستیابی سے گھریلو امور کی انجام دہی میں مشکلات ہیں، گیس کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں