جھل مگسی کی طرح بلوچستان کے تمام اضلاع کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، سرفراز بگٹی

جھل مگسی کی طرح بلوچستان کے تمام اضلاع کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، سرفراز بگٹی

گنداواہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نے کہا ہے کہ جھل مگسی کی طرح بلوچستان کے تمام اضلاع کو امن کا گہوارہ بنائیں گے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بناکر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار اانہوں نے جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریس ریلی کے موقع پر مقامی صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا
۔اس موقع پر صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی،صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق خان عمرانی،رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی،رکن قومی اسمبلی میر جمال خان رئیسانی،صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو،نوابزادہ عامر خان مگسی،نوابزادہ سیف اللہ خان مگسی و دیگر معززین معتبرین بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریس ریلی سے عوام میں امن اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے اور ایک بہترین سیاح و تفریح کا موقع ملتا ہے جھل مگسی میں اتنا بڑا ایونٹ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے جھل مگسی کے عوام ہمیشہ پر امن اور محب وطن رہے ہیں ان کے اصلاحات میں جس طرح ملک کی قربانیاں دی ہیں اور ہمیشہ یہ کردار ادا کرتے رہیں گے جھل مگسی کا یہ اہونٹ ملک اور بلوچستان بلکہ انٹرنیشنل ایونٹ ہے بعد میں اانہوں نے ضلع جھل مگسی کے ایک قبائلی عمائدین کے جرگہ سے خطاب کیا اور کہا کہ بلوچ ایک مہمان نواز اور پرامن لوگ ہیں ان کی اپنی منفرد روایات ہیں اور بلوچ روایتوں کے امین ہیں ہم محرومیوں کو دور کریں گے ہم نوجوان نسل کو اعلی تعلیم یافتہ بنانے چاہتے ہیں اور انھیں آکسفورڈ سمیت اعلی تعلیمی اداروں میں داخلہ دلوا کر بلوچستان حکومت فنڈز فراہم کررہی ہے انھوں نے جرگے میں اعلان کیا کہ جھل مگسی کے ضلعی صدر مقام قدیمی و مرکزی تجارتی شہر گنداواہ کو جلد قومی گریڈ سے منسلک کرکے 132 کے وی گریڈ اسٹیشن فراہم کرکے جدید دور کے مطابق بجلی کی سہولت فراہم کریں گے انھوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن میں توسیع کریں گے اور کچھی کینال کو مکمل کرکے اس سے چھوٹے زمینداروں اور کسانوں کو فوائڈ دیں گے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے انھوں نے ایم سی جھل مگسی کیلئے 10 کروڑ کی فوری گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔
انھوں نے کہا کہ چند مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں اور بندوق کے زور پر بلوچستان کی سڑکیں بند کرکے اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم صوبے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے انھوں نے عوام قبائل کا شکریہ ادا کیا بعد میں انھیں ٹوپی و اجرک کا تحفہ دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں