ممبئی۔۔بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ممبئی میں اپنی رہائشگاہ ’ منت ‘ میں مزید دو منزلہ اضافے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کی عالیشان جائیدادوں میں ان کا عالیشان گھر ’منت‘ سرفہرست ہے جو سمندر کنارے موجود ہے، ’منت ‘ اس وقت 2 بیسمنٹ، ایک گراؤنڈ فلور سمیت 6 منزلوں پر مشتمل عالیشان عمارت ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ کی اہلیہ گوری نے مہاراشٹرا کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی کو لکھی گئی درخواست میں منت میں مزید 616.02 مربع میٹر کا رقبہ ( دو اضافی منزلیں ) شامل کرنے کیلئے اجازت طلب کی ہے، اس منصوبے میں 25 کروڑ روپے کی لاگتآئے گی۔واضح رہے کہ شاہ رخ نے 2001 میں رہائشگاہ ’ منت ‘ خریدی تھی لیکن اس جگہ کے گریڈ تھری ورثے کی حیثیت کے باعث شاہ رخ کو اس میں بہت زیادہ ایڈجسٹمنٹ کی اجازت نہیں دی گئی لہٰذا اداکار نے 6 منزلہ ڈھانچہ ہی تعمیر کیا جسے اب ’ منت انیکسی‘ کہا جاتا ہے۔بھارتی میڈیاکا دعویٰ ہے کہ شاہ رخ خان کے اس گھر کی قیمت اس وقت 200 کروڑ بھارتی روپے ہے جب کہ ایک انٹرویو کے دوران بھی شاہ خان اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کی سب سے مہنگی چیز انکا گھر ہے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔