اعتراضات سے ثابت ہوا کہ اصل مقصد مدارس فیٹف کے حوالے کرنا ہے،حافظ حمد اللہ

اعتراضات سے ثابت ہوا کہ اصل مقصد مدارس فیٹف کے حوالے کرنا ہے،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(ہمارا بلوچستان نیوز)جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراضات پر کڑی تنقید کی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں صدر کے اعتراضات سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، یہ اعتراضات اس بات کی تصدیق ہے کہ اصل مقصد مدارس کو فیٹف کے تحت لانا ہے۔
حمد اللہ نے مزید کہا کہ یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پاکستان کا پارلیمنٹ فیٹف کی ہدایات کے تابع ہے، اور یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایوان صدر کے اہلکاروں نے سوسائٹیز ایکٹ کو اچھی طرح نہیں پڑھا، ورنہ اعتراضات اٹھانے کی ضرورت پیش نہ آتی۔
حافظ حمد اللہ کے بیانات نے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے جاری بحث و مباحثے میں مزید شدت پیدا کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں