لاہور..پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن نے ڈرامہ نگار، مصنف اور شاعر خلیل الرحمان قمر سے اپنی پہلی ملاقات کا احوال بیان کیا اور کہا ہے کہ انہوں نے کچھ ایسی حرکتیں کی جس کی وجہ سے میں اْن کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔نادیہ افگن نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں خلیل الرحمان کے ساتھ کام نہیں کروں گی کیونکہ وہ بہت عجیب سی شخصیت کے مالک ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی 25 سال پہلے 1997ء یا 1998ء کی بات ہوگی، اْس وقت میں نئی نئی آئی اور ایک روز ثمینہ آپا کے ساتھ اسٹوڈیو گئی جہاں وہ مجھے بیٹھا کر کسی کام سے چلی گئیں تھیں۔نادیہ افگن کے مطابق وہاں پر ایک شخص بیٹھا تھا جس نے اپنے پاؤں صوفے پر رکھے ہوئے تھے اور سگریٹ نوشی کررہا تھا، میں نے سلام کیا تو اْس نے جواب میں مجھ سے پوچھا، کون ہو تم لڑکی؟ کام کرنے آئی ہو؟۔اداکارہ کے مطابق پھر میں نے ثمینہ آپا سے اْس شخص کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ رائٹر ہیں، پھر میں نے سوچ لیا تھا کہ جسے سلیقہ اور تہذیب نہیں وہ کیسے رائٹر ہوسکتا ہے اور میں ایسے شخص کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گی۔نادیہ افگن نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر معمولی رائٹر ہیں وہ ایسے کوئی لکھاری بھی نہیں جو بہت ہی کچھ لاجواب تحریر کرتے ہوں
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی احتجاج
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔